بنوں‘ رمضان ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

بنوں‘ رمضان ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر رمضان ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ احتتام پذیر ہوگیا تحسین اور عبداللہ کی جوڑی نے ٹرافی اپنے نام کرلی ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس بنوں کے بیڈ منٹن ہال میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں زمان خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر خیام ناصر تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں عظمت علی شاہ،ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور چک بال کے انٹرنیشنل ریفری محمدنظام الحق،تھانہ صدر کے سب انسپکٹر سہیل خان،متحدہ محاذاساتذہ کے صوبائی چیئرمین ریاض خان،ڈپٹی کمشنر بنوں کے پی آر او نور اسلام خان،فوکل پرسن سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شمائل خان،ڈاکٹر امیر اللہ خان، اوربیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کاشف نواز خان بھی موجود تھے۔فائنل میچ تحسین اور عبداللہ جبکہ اسید اور عثمان کے مابین کھیلا گیا جسمیں تحسین اور عبداللہ کی جوڑی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اسید اور عثمان کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ٹورنامنٹ میں 64کھلاڑیوں نے حصہ لیا میچ کے احتتام پر  مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں زمان خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر خیام ناصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں عظمت علی شاہ،ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور چک بال کے انٹرنیشنل ریفری محمدنظام الحق اور امیر اللہ خان صدر بیڈ منٹن ایسوی ایشن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خیام ناصر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ہاکی اور بیڈ منٹن کے مقابلوں کا انعقاد دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا کیونکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہے اور اگر ہم نوجوان کھلاڑیوں کی خوصلہ افزائی کریں گے تو یہ ہمارے ملک اور قوم کیلئے مفید ہوگا اور امید کرتا ہوں کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آئندہ بھی اس قسم کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہیگا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عظمت علی شاہ،ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق،امیر اللہ خان،ریاض خان اور کاشف نوازنے بھی کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔