کراچی، منشیات فروشی میں  ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی، منشیات فروشی میں  ملوث 3 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تھانہ کھوکھراپار پولیس نے کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1 کلو سے زائد چرس، 1 موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں پولیس تحویل میں لی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت راجو، علی جوزو اور عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور اسٹریٹ کرائم و منشیات سپلائی کے دیگر مقدمات میں پہلے بھی جیل جاچکے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔