کرکٹ میچ میں زبانی تکرار پرفائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 

کرکٹ میچ میں زبانی تکرار پرفائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورو رپورٹ)نوشہرہ میں خون کی ہولی کرکٹ میچ میں زبانی  تکرار پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ریسکیو نوشہرہ نے ڈیڈباڈیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی واقعات کے مطابق پیر سباق سنوبر کلی سے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو بلٹ انجری کی کال موصول ہوئی ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو سٹیشن 11 سے میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اطلاعات کے مطابق کرکٹ ٹورنامنٹ کے باعث زبانی ترار کی وجہ فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اویس عمر 22 سال سنہ پشاور اور روزی محمد عمر 74 سال سنہ شانگلہ(راہ گیر) گولی لگنے کے باعث جاں بحق ریسکیو نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے دونوں جاں بحق افرد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی *