کوھاٹ میں گرمی کے موسم کا آغاز ہوتے ہی مچھروں کی بھرمار شروع

کوھاٹ میں گرمی کے موسم کا آغاز ہوتے ہی مچھروں کی بھرمار شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ میں گرمی کے موسم کا آغاز ہوتے ہی مچھروں کی افزائش ہورہی ہے‘عوامی حلقے شدید ذہنی کرب میں مبتلا‘ ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس ایس سی نے بھی منہ موڑ لیا‘کوھاٹ شہر اور گردونواح کے علاقوں کے سماجی وعوامی حلقوں نے مچھروں کی بہتات پر قابو پانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوھاٹ میں گرمی کے موسم کا آغاز ہوتے ہی مچھروں کی افزائش شروع ہوچکی ہے جس نے عوام کا جینا محال کردیاہے۔افزائش کا سبب جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اورنکاسی آب کے درست انتظامات کا نہ ہونا ہے۔ان حلقوں نے کہا کہ شہری حلقوں کی صفائی کی ذمہ داری ڈبلیو ایس ایس سی کی ہے مگر ان کی ذمہ داری صرف تنخواہ تک محدود ہے صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات پر توجہ نہ دینے سے مسائل جنم لے رہے ہیں جبکہ ٹی ایم اے کے پاس جب اختیارات تھے تو باقاعدگی سے علاقوں میں مچھر مار سپرے کیاجاتا تھا مگر ڈبلیو ایس ایس سی نے اس حوالے سے مکمل چپ سادھ اختیار کررکھی ہے اور عوام کومچھروں کے حوالے کیاگیاہے ان حلقوں نے فوری طورپر تمام شہری اور گردونواح کے علاقوں میں مچھر مار سپرے کرانے کامطالبہ کیا۔