پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کے الزام کی درخواست  انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کردی گئی 

پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کے الزام کی ...
پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کے الزام کی درخواست  انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کردی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کے الزام کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد نے کی ، عدالت نے درخواست کو انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کر دیا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اعظم سواتی اور عامر کیانی وکیل شاہ خاور کے ہمراہ پیش ہوئے ، درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی کافی عرصہ سے سکروٹنی کی جا رہی ہے ،  ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ وہ  دیگر پارٹیز کے اکاؤنٹس کی بھی  سکروٹنی کرے ، دیگر سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی سکروٹنی کے کیسز  کی رفتار سست روی سے چل رہی ہے ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  جسٹس اطہر من اللہ نے  ریمارکس دیے کہ آپ کی انٹراکورٹ اپیل بھی آج لگی ہوئی ہے ، کیا اس درخواست کو اسی کے ساتھ سن لیں ؟، عدالت نے  درخواست کو انٹرا کورٹ اپیل کےسا تھ منسلک کردیا۔درخواست  پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -