یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن تقریبات کی تیاریاں شروع 

    یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن تقریبات کی تیاریاں شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خانیوال (نمائندہ پاکستان)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے،انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن 1 مئی ہے، (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
1884ء مین شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسیہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا، مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔