عمران خان اور انکی ٹیم ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے،عرفان دولتانہ

 عمران خان اور انکی ٹیم ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بوریوالا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہاہے کہ ایوان صدر اور گورنر ہاس میں پراسرار بیماری داخل ہوگئی جو صرف صدر اور گورنر کو آئینی فرائض کی ادائیگی کے تحت حلف لینے  کے وقت حملہ آورو ہوتی ہے یہ جو مرضی(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 ہتھکنڈے استعمال کر لیں حمزہ شہباز شریف پنجاب کی وزارت اعلی کے عہدے کا حلف ضرور اٹھائیں گے یہ آئین کے تحت اٹھائے گئے  حلف کی خلاف ورزی کرکے آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں  ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ناعاقبت  اندیش  عمران خان نیازی اور ان کا ٹولہ نیشنل سیکورٹی کونسل کی میٹنگ میں لیٹر کے بارے میں جاری کیے گئے  بیان کو شرمندہ ہونے کی بجائے اپنا موقف قرار دے رہا ہے میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ عمران نیازی اقتتدار کھو جانے سے ذہنی مریض بن گئے ہیں وہ اپوزیشن کی طرف سے  تحریک عدم اعتماد لانے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کررہے تھے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اپوزیشن غدار اور تحریک عدم اعتماد سازش ہوگئی  اور وہ سازش کرکے  لوگوں کو سڑکوں پر لاکر کرکے  ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔