تنخواہ کیساتھ عید الاؤنس،واسا ملازمین میں خوشی کی لہر

  تنخواہ کیساتھ عید الاؤنس،واسا ملازمین میں خوشی کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) ملتان کی جانب سے گریڈ ایک سے 8تک کے 11سو سے زائد ملازمین کو عید کے موقع پر 3ہزار روپے فی کس کے حساب سے تنخواہ کے ساتھ عید الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ایم ڈی واسا کی جانب سے شعبہ فنانس کو خصوصی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں عید الاؤ نس حاصل کرنے والوں میں (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
سیورمین،اور فیلڈ سٹاف کے چھوٹے ملازمین شامل ہیں تاہم دوسری جانب واسا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واساکے شعبہ فنانس کے مطابق رواں ماہ کے دوران ریکوری 4کروڑسے زائد ہے جبکہ واسا ملازمین کی پنشن اور تنخواہیں تقریباً 7کروڑ روپے ہیں تاہم دیگر اخراجات روک کر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اولین ترجیع ہے۔