راجن پور،بلدیاتی الیکشن کیلئے کمیٹی قائم،جعفر لغاری سربراہ

راجن پور،بلدیاتی الیکشن کیلئے کمیٹی قائم،جعفر لغاری سربراہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(تحصیل رپورٹر)سابق وزیرا عظم عمران خان نے راجن پور میں بلدیاتی الیکشن کے لیے سابق رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک۔ سردار محمد جعفرخان لغاری۔ سابق صوبائی وزرا سردار محن خان لغاری۔ سردار حسنین بہادردریشک۔ ارکان صوبائی اسمبلی سردار اویس خان دریشک۔ فاروق امان اللہ دریشک۔ سردار ذاہد محمود مزاری۔ سردار شیر محمد مزاری۔ (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
سردار عاطف علی دریشک۔ ضلع صدر عبدالرزاق خان راجہ پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی سنیئر رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری کی سربراہی میں ضلع وتحصیل مئیر وڈپٹی مئیر کے علاوہ ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں چیرمینوں اور کونسلروں کا انتخاب کراہیں گے۔ اور حتمی امیدواروں کا اعلان بھی کریں گے۔