روس کے  شہر برائنسک کے آئل ڈپو میں آگ لگنےسے دھماکے ، شہر لرز اٹھا 

روس کے  شہر برائنسک کے آئل ڈپو میں آگ لگنےسے دھماکے ، شہر لرز اٹھا 
روس کے  شہر برائنسک کے آئل ڈپو میں آگ لگنےسے دھماکے ، شہر لرز اٹھا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس کے شہر برائنسک کے آئل ڈپو میں آگ لگنے سے متعدد دھماکے ہوئے جن سے شہر لرز اٹھا ۔

 سڈنی مارننگ ہیرلڈ  ( ایس ایم ایچ ) کے مطابق پیر کی صبح کو  برائنسک میں آئل ڈپو میں  آگ بھڑکنے کی اطلاع موصول ہوئی ، مقامی خبر ایجنسیوں کے مطابق  کہا جا رہا ہے کہ یوکرین  کی جانب سے روس کو  کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق برائنسک  شہر دارالحکومت ماسکو سے تقریب  380 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے  اس کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے ،  آئل ڈپو میں دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب واشنگٹن کے اعلی سفارتکار  اور وزیر دفاع کیف کیف کے دورے پر تھے  جن کا مقصد  دو ماہ قبل روس کے حملے کے بعد یوکرین   میں امریکی سفارتکاروں کی بتدریج واپسی تھا۔

 خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سیکرٹری سٹیٹ انٹونی بلنکن اور سیکرٹری دفاع الائیڈ آستن ہفتے کے روز پولینڈ گئے اور پھر اتوار کو یوکرین پہنچے ، انہوں نے  یوکرینی صدر ویلادیمیر  زیلنسکی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ۔ امریکی حکام کا یہ دورہ یوکرین کیلئے مغربی حمایت کو ظاہر کرنے کیلئے تھا  ، اس دورے کے دوران  یوکرینی حکومت اور خطے کے ممالک کیلئے  713 ملین امریکی ڈالر کی نئی امداد کا وعدہ بھی کیا گیا ۔