ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گرمی آتے ہی ملک سے بجلی غائب ہو گئی اور تقریباً ملک کے ہر شہر اور دیہات  میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال  7 ہزار 468 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ،  ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ ہے جبکہ  بجلی کی طلب  25 ہزار 500 میگاواٹ ہے ، اس طرح شارٹ فال  7 ہزار  میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں اس وقت تقریباً 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،  پن بجلی ذرائع سےبجلی کی پیداوار 3 ہزار 674 میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیداکررہےہیں۔  نجی شعبے کےبجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار 526 میگاواٹ تک ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -