ملتان، مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم،لاکھوں کا سامان غائب 

ملتان، مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم،لاکھوں کا سامان غائب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کا سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق آغا پورہ کا رہائشی شیخ محمد رحمان اپنی کار پر سوار ہوکر شجاع آباد سے ملتان آرہا تھا کہ قاسم پور نہر پر دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 انہیں روک لیا ملزمان محمد رحمان سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے کریم علی کا موبائل فون چوری کر لیا گیا شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقے سے محمد ریاض کا موٹرسائیکل چوری کر لیاگیا سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے سے محمد شفیع کا موٹرسائیکل، بدھلہ سنت پولیس کیعلاقے سے محمد راشد اور بستی ملوک پولیس کیعلاقے سے اعجاز احمد کا موٹرسائیکل چوری کر لیاگیا