پی ٹی اے مذہبی منافرت پر اکسانے والے ٹویٹس کا نوٹس لے، حافظ حمد اللہ

  پی ٹی اے مذہبی منافرت پر اکسانے والے ٹویٹس کا نوٹس لے، حافظ حمد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمد نے کہا ہے کہ عمران نیازی کاکردار ابی بن سلول کاہے،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب پی ٹی اے کو حکم دیں کہ مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے والے ٹویٹس اور ٹویٹر ہینڈل بند کرائیں،شیریں مزاری پہلے دین کا علم حاصل کریں، پھر خود کو آئینے میں دیکھیں تو امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا مطلب سمجھ آجائے گا اسلام کی قذف کی سزا پر عمل ہوتو عمران نیازی اور ان کے بت پرست توبہ استغفار کرتے نظر آئیں۔شیریں مزاری کے ٹویٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے  مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ چار سال عمران نیازی امر بالمعروف کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتا رہا، شیریں مزاری کو بات کرنے کی جرأت نہ ہوئی بیت المال کا پیسہ کھا کر امربالمعروف کے لیکچر سے بڑی اور کیا دین کی توہین ہوسکتی ہے؟عمران نیازی کہتا تھا کہ سڑکیں بنانے سے قوم نہیں بنتی، اس نے بیت المال کی گھڑی اور تحفے بیچ کر گھر کی سڑک بنا لی شیریں مزاری صاحبہ مفتی بننے کی کوشش نہ کریں، ہمیں مجبور نہ کریں خود کو لبرل کہنے والا پی ٹی آئی کا ٹولہ مذہب کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے شیریں مزاری صاحبہ کو خاتم النبیین ادا کرنے کی توفیق نہ رکھنے والے اپنے لیڈر کی بت پرستی زیب نہیں دیتی، امر بالمعروف کی آپ کو عزت ہوتی تو ختم نبوت پر اس طرح میدان سے نہ بھاگ جاتے۔ 
حمداللہ 

مزید :

صفحہ آخر -