شوہر کو قتل کروانے کیلئے قاتلوں کو سپاری دینے والی خاتون غائب، پولیس نے تلاش شروع کردی

شوہر کو قتل کروانے کیلئے قاتلوں کو سپاری دینے والی خاتون غائب، پولیس نے تلاش ...
شوہر کو قتل کروانے کیلئے قاتلوں کو سپاری دینے والی خاتون غائب، پولیس نے تلاش شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں پولیس ایک ایسی خاتون کی تلاش میں ہے جو اپنے شوہر کو قتل کروانے کے لیے قاتلوں کو ایک لاکھ روپے کی سُپاری دے چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شہری کے قتل کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد سے اس کی بیوی فرار ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اوڈیشہ کی پولیس کو جس خاتون کی تلاش ہے اس کا شوہر بینایک بہیرا محکمہ ریلوے میں بطور سینیئر سیکشن انجینیئر کام کرتا ہے۔کچھ روز قبل دو نامعلوم افراد نے بینایک بہیرا پر سٹیل کے پائپ سے اس وقت حملہ کیا جب وہ شام کو چہل قدمی کر رہا تھا۔چیخ و پکار سننے پر مقامی افراد نے اس کو بچایا تھا تاہم حملہ کرنے والے دونوں نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

حملے میں بینایک بہیرا شدید زخمی ہوگیا اور مقامی ہسپتال میں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ بینایک بہیرا نے اپنی بیوی سلسلہ بہیرا، اس کے ڈرائیور اشوک ساہو اور ایک اور شخص کے خلاف پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔پولیس نے چھاپے کے دوران اشوک ساہو کو تو گرفتار کرلیا ہے لیکن خاتون ابھی قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملی ہے کہ خاتون ایک ماہ سے اپنے ایک مبینہ دوست کے ساتھ مختلف ناموں سے رہ رہی تھی۔