حکومت نے بینظیر پیٹرول کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) غریب طبقے کو پیٹرول پر ریلیف دینے کیلئے حکومت نے بینظیر پیٹرول کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، بینظیر پیٹرول کارڈ پر رعایتی نرخ پر پیٹرول دینےکی تجویز ہے ۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ سےپہلےبینظیرپیٹرول کارڈکاپائلٹ پروجیکٹ تیارکیاجائےگا، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام،ایکسائزاورنادراکےڈیٹاسےاستفادہ کیاجائےگا۔