پاکستان کبھی نادہندہ نہیں ہوا اورنہ ہوگا، وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل پرامید، ٹیکس ریٹ نہ بڑھانے کا عندیہ دیدیا

پاکستان کبھی نادہندہ نہیں ہوا اورنہ ہوگا، وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل پرامید، ...
پاکستان کبھی نادہندہ نہیں ہوا اورنہ ہوگا، وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل پرامید، ٹیکس ریٹ نہ بڑھانے کا عندیہ دیدیا
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی نادہندہ نہیں ہوا اور اب بھی نہیں ہو گا، اس سال پاکستان میں ٹیکس ریٹ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، غربت میں کمی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پیسے بڑھائے جا سکتے ہیں۔

  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کا احساس پروگرام سیلانی ویلفیئر کے مولانا بشیر فاروقی چلاتے تھے،عمران خان کی حکومت نے اِس میں ایک پیسا بھی خرچ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چار فی صد شرح ترقی ملی،اس سے زیادہ جبکہ مہنگائی کی شرح جتنی ملی اس سے کم چھوڑ کر جائیں گے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی رقم خرچ نہیں ہوئی، اس میں کٹوتی کرنا پڑے گی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تصدیق کی کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے جانے والے قرضے کی رقم چھ ارب ڈالر سے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں وزیرِمملکت عائشہ غوث پاشا اور امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی شریک تھے۔دوسری جانب  آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے، ملاقاتوں میں پاکستانی معیشت کی ترقی اورپالیسیزپر بات چیت ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کی سالانہ میٹنگ واشنگٹن میں ہو رہی ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -