پاکستانی اداکارہ جسے احد رضا میر نے بھائی پکارنے سے منع کردیا تھا، وہ حبا بخاری نہیں تھیں بلکہ ۔ ۔ ۔

پاکستانی اداکارہ جسے احد رضا میر نے بھائی پکارنے سے منع کردیا تھا، وہ حبا ...
پاکستانی اداکارہ جسے احد رضا میر نے بھائی پکارنے سے منع کردیا تھا، وہ حبا بخاری نہیں تھیں بلکہ ۔ ۔ ۔
سورس: Instagram/ainaasifofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کم عمر اداکارہ عینا آصف نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار احد رضا میر نے اُنہیں بھائی پکارنے سے منع کر دیا تھا۔

نجی چینل کی اینکر سے بات کرتے ہوئے عینا آصف نے بتایا کہ جب میں ڈرامے کے انٹرویو کے لیے پہلی بار احد رضا میر سے ملی تو میں نے انہیں بھائی کہا تھا اور جب میں اگلے دن ڈرامے کی شوٹنگ پر پہنچی تو احد رضا میر نے مجھے بھائی پکارنے سے منع کر دیا تھا۔

عینا آصف کے مطابق احد رضا میر کا کہنا تھا کہ ’ مجھے کسی کا بھائی نہیں بننا ہے، مجھے بھائی مت پکارنا،‘ اس لیے وہ انہیں ’ سَر‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔

عینا آصف کا مزید کہنا تھا کہ ’احد رضا میر کا شروع سے ہی اُن کے ساتھ رویہ بہت اچھا تھا، شوٹنگ کے پہلے دن اُن کے سارے سین احد رضا میر کے ساتھ تھے اور اُنہیں شوٹنگ پر بہت مزہ آیا تھا۔‘

حال ہی میں عینا آصف کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر احد رضا میر کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کی گئی ہیں، جس میں عینا آصف نے انہیں اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے" عظیم انسان" کا لقب دیا ہے۔

خیال رہے کہ 14 سالہ اداکارہ عینا آصف احد رضا میر کے ساتھ ایک ڈرامے کا حصہ ہیں، جس میں احد رضا میر ان کے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -