احسن خان ایک بار پھر چھوٹی اور بڑی دونوں سکرینز پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار

احسن خان ایک بار پھر چھوٹی اور بڑی دونوں سکرینز پر اپنی اداکاری کے جوہر ...
 احسن خان ایک بار پھر چھوٹی اور بڑی دونوں سکرینز پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار
سورس: Social media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستانی اداکار احسن خان ایک بار پھر چھوٹی اور بڑی دونوں سکرینز پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں جس میں وہ اپنے الگ الگ کرداروں میں نظر آ ئیں گے۔
اداکار کے نئے آ نے والے پراجیکٹس میں سے ایک ڈرامہ اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ کر رہے ہیں جس کا پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی ہیں اور اسے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح  بہت پسند کر رہے ہیں۔اس ڈرامے میں پختون کلچر کو دکھا یا گیا ہے اور اس ڈرامے کی ساری شوٹنگ بھی سوات میں کی گئی ہے۔


اس کے علاوہ احسن خان ایک ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں اداکارہ صبا قمر اور اداکار میکائل ذوالفقار کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں، اس ڈرامے کا ٹیزر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے ۔

eb5b447d133c0547f1ece4f971d9da96

یہاں بڑی سکرین کی بات کی جا ئے تو احسن خان فلم "رہبر "میں مشہور اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے ۔

e994d3938a406167cd948dd3c371cc47

یاد رہے کہ  احسن خان پاکستان کے مشہور اداکار ہیں جنھوں نے ڈرامہ انڈسٹری کیساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

مزید :

تفریح -