ڈیزل کی عدم فراہمی کا معاملہ ، دراصل ملک میں ڈیزل کا کتنا سٹاک اس وقت موجود ہے ؟ حیران کن دعویٰ 

ڈیزل کی عدم فراہمی کا معاملہ ، دراصل ملک میں ڈیزل کا کتنا سٹاک اس وقت موجود ہے ...
ڈیزل کی عدم فراہمی کا معاملہ ، دراصل ملک میں ڈیزل کا کتنا سٹاک اس وقت موجود ہے ؟ حیران کن دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ذرائع ڈی جی آئل آفس کی جانب سے کہا گیاہے کہ ملک میں ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے ، صوبائی چیف سیکریٹریز کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی" جیونیوز" کے مطابق ذرائع ڈی جی آئل آفس کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ ڈیزل نہ دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے ، ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے بلکہ 2ہفتوں سے زائد کا سٹاک موجود ہے ، مصنوعی طور پر ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے بھی یقینی بنایا جائے کہ وہ اپنی آؤٹ لیٹس پر ڈیز ل کی فراہمی تواتر سے کر رہی ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان سٹیٹ آئل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فصل کی کٹائی میں اضافہ ہواہے ، محدودسٹاک کے باعث ڈیزل کی طلب میں اضافہ ہوا،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیزل محدودپیمانے پردرآمدکیا،پی ایس اونے مارچ اوراپریل میں 4 اضافی کارگو درآمد کیے،اضافی کارگوزمعمول کی درآمدکے علاوہ منگوائے گئے،پی ایس اونے مئی اورجون میں کارگوکی ترسیل کیلئے ٹینڈرجاری کیے۔

مزید :

قومی -