امریکہ کا پاکستان سے تعلق رکھنے والے انسانی سمگلر عابد علی خان کی معلومات دینے پر 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان

امریکہ کا پاکستان سے تعلق رکھنے والے انسانی سمگلر عابد علی خان کی معلومات ...
امریکہ کا پاکستان سے تعلق رکھنے والے انسانی سمگلر عابد علی خان کی معلومات دینے پر 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی آئی) ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز (ایچ ایس آئی) نے پاکستان سے تعلق رکھنے  والے انسانی سمگلر عابد علی خان (خان) کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 2 ایوارڈز کا اعلان کیا ہے. عابد علی خان کی گرفتاری اور سزا کا باعث بننے والی معلومات کیلئے 10 لاکھ ڈالر زتک کے انعام کی پیشکش کی گئی ہے،اس کے علاوہ  عابدخان کے انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کے مالیاتی خلل کی اطلاع دینے پر مزید 10 لاکھ ڈالرز کا انعام مقرر ہے. حکام کے مطابق اس کو آخری دفعہ پاکستان کے شہر نوشہرہ (کے پی کے)  میں دیکھا گیا تھا. 

امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عابد علی خان، مبینہ طور پر پاکستان میں سمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے اور رقوم کے عوض مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا سے غیر قانونی  طور پرافراد کو امریکہ تک سفر میں سہولیات فراہم کرتا ہے.  عابدخان غیر قانونی اور خطرناک سفر کی منصوبہ بندی کرنے یا چلانے کے علاوہ، غیر ملکی شہریوں کو سرحد پار سفر کے لیے استعمال کرنے کے لیے جعلی دستاویزات بھی فراہم کرتا ہے. 

حکام کا کہنا ہے کہ "سمگلنگ کرنے والی تنظیمیں قومی و عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں. وہ کمزور لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتی ہیں، اور تشدد، بدسلوکی، یرغمال بنانے یا بھتہ خوری کے ذریعے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں. انسانی سمگلنگ اضافی مجرمانہ جرائم کا گیٹ وے جرم ہے جس میں غیر قانونی امیگریشن، شناخت کی چوری، دستاویز اور منافع کا فراڈ، گینگ کی سرگرمی، مالی فراڈ اور دہشت گردی شامل ہیں. اس خطرے کو کم کرنے کیلئے ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن دنیا بھر میں کام کرنے والے بین الاقوامی مجرمانہ انسانی سمگلنگ نیٹ ورکس کی شناخت، ان میں خلل ڈالنے اور تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے." 

انتھونی سیلسبری، انچارج ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز، میامی کے خصوصی ایجنٹ کا کہنا ہے کہ "عابد علی خان  پر ایک بڑے انسانی سمگلر ہونے کا الزام ہے، جو پوری دنیا میں پھیلی ایک مجرمانہ تنظیم کا سربراہ ہے. عابد خان ایک انتہائی خطرناک شخص ہے، جس کی سرگرمیاں اور رابطے امریکہ اور ہمارے اتحادیوں کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ عابد خان دنیا بھر سے افراد کوسمگل کرتا ہے. جس سے کمزور تارکین وطن نقصان اٹھاتے ہیں. اپنی مضبوط ملکی اور بین الاقوامی شراکت داری کے باعث یقین ہے کہ ہم اس شخص کو گرفتار کرنے اور اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے، جو پوری دنیا میں پھیل رہی ہیں."

گزشتہ سال 7 اپریل 2021 کو، امریکی محکمہ انصاف نے عابد علی خان کے خلاف ورجینیا کے مشرقی ضلع میں دائر ایک وفاقی فرد جرم عائد کی گئی تھی. جس کے مطابق خان ایک غیر ملکی کو اکسانے اور اسے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل کروانے وغیرہ کا باعث بنا. اسی تاریخ کو، ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے ایگزیکٹو آرڈر 13581 "انٹرنیشنل کریمنل آرگنائزیشنز کی املاک کو مسدود کرنا" کے تحت عابد خان کے خلاف پابندیاں عائد کیں، جو اسی مجرمانہ طرز عمل کی وجہ سے ہوا تھا. 

یہ انعام امریکی محکمہ خارجہ کے انٹرنیشنل آرگنائزڈ کرائم ریوارڈز پروگرام  کے تحت دیا جاتا ہے. اس پروگرام اور نارکوٹکس ریوارڈز پروگرام کے تحت 1986 سے اب تک 75 سے زیادہ بین الاقوامی مجرموں اور بڑے منشیات فروشوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا چکا ہے. سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اب تک اس ضمن میں 135 ملین سے زیادہ انعامات ادا کیے ہیں. 

امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی ایس آئی)  کی ویب سائٹ کے مطابق ایسے مجرموں کے قلع قمع کیلئے ہوم لینڈ سیکیورٹی انوسٹی گیشنز (ایچ ایس آئی) خصوصی طور پر کاروائیاں کرتا ہے، جس کے 10400سے زائد سٹاف میں سے 7100 سپیشل ایجنٹ 200 سے زائد امریکی شہروں اور دنیاکے 53 ممالک کے 80 مقامات پر تعینات ہیں.  

ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز (ایچ ایس آئی) کی دینا بھر میں موجودگی دراصل امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کو بطور ایک بڑی لاء انفورسمنٹ تفتیشی ایجنسی کی نمائندگی کو ظاہر کرتی ہے. جو بین الاقوامی مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور قانون کی عملداری پر عمل پیرا ہے .

۔

 نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

  ۔

 اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیساتھ بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’zubair@dailypakistan.com.pk‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

مزید :

بلاگ -