وزن کم کرنے والی علیزے شاہ کوپاکستانیوں نے آ ڑے ہاتھوں لے لیا

وزن کم کرنے والی علیزے شاہ کوپاکستانیوں نے آ ڑے ہاتھوں لے لیا
وزن کم کرنے والی علیزے شاہ کوپاکستانیوں نے آ ڑے ہاتھوں لے لیا
سورس: instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر نئی تصاویر شیئر  کیں  جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کے نشتر چلا دیے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے آ نے والے نئے ڈرامے کے سیٹ سے اپنی کچھ نئی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں وہ پہلے سے دبلی پتلی نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کے اس نئے انداز کو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے خاص پسند نہیں کیا ، ایک صارف کومل نے لکھا کہ ” بہت کوجی ہو گئی ہے یہ تو “۔


اسی طرح ایک صارف بلال کیانی نے لکھا کہ ” یہ لوگ رمضان میں بھی باہر گھومنے گئے ہوئے ہیں وہ بھی دن کو“۔


اسی طرح ایک صارف نے ان کے دبلے پن پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”پہلے پیاری لگتی تھی اب تو سوکھی ہو گئی ہیں چہرہ ہی بگاڑ لیا ہے اس نے اپنا“۔


یاد رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں لالی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی، انھیں شہرت ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ سے ملی ۔

مزید :

تفریح -