دبئی ، پاک سر زمین پارٹی کی زوم میٹنگ ، مختلف ممالک  سے عہدیداران و کارکنان کی ورچوئل شرکت

دبئی ، پاک سر زمین پارٹی کی زوم میٹنگ ، مختلف ممالک  سے عہدیداران و کارکنان ...
دبئی ، پاک سر زمین پارٹی کی زوم میٹنگ ، مختلف ممالک  سے عہدیداران و کارکنان کی ورچوئل شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاک سر زمین پارٹی کی زوم میٹنگ  ہوئی جس میں   مختلف ممالک  سے عہدیداران و کارکنان نے ورچوئل شرکت کی  اور  آئندہ الیکشن کی حکمت عملی ، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کی زوم میٹنگ  ہوئی  جس میں  یو اے ای , سعودی عرب, برطانیہ , امریکہ ، یورپ , آزر بائی جان اور دیگر ممالک سے پی ایس پی عہدیداران اور کارکنان نے آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو کی ۔

متحدہ عرب امارت سے ڈاکٹر محمّد اکرم چودھری نے زوم  میٹنگ میں شرکت کی ،  اجلاس میں کہا گیا کہ   آئندہ عام انتخابات میں کسی پارٹی کی دو تہائی اکثریت کے امکانات نہیں ، الیکشن میں پی ایس پی بغیر کسی اتحاد کے حصہ لے گی ،  ہم تین آئینی ترامیم کی شرط پر سیٹ ایڈجسمنٹ کر سکتے ہیں ،  کسی بھی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کی ضرورت محسوس نہیں کرتے ،  سابقہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے موجودہ حکومت وجود میں آئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ امر بالمعروف کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ جو لوگ عمران خان کا ساتھ دیں وہ حق پر اور جو ساتھ نہ دے وہ باطل ہیں ،  ہماری کسی سے نہ دوستی ہے نہ دشمنی ۔ ہمارا اپنا منشور ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کا نظریہ ، نظریہ پاکستان ہے۔