غلاف کعبہ کا تحفہ دینے پر یشمہ گل نے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا

غلاف کعبہ کا تحفہ دینے پر یشمہ گل نے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام جاری کر ...
غلاف کعبہ کا تحفہ دینے پر یشمہ گل نے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا
سورس: instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ یشمہ گل ان دنوں سعودی عرب میں اپنے خاندان کے ساتھ عمرہ ادا کرنے گئی ہیں ، جہاں ایک پاکستانی مداح نے انہیں خانہ کعبہ کے غلاف کا ٹکڑا بطور تحفہ پیش کیا جس کا شکریہ ادا کارہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر   پاکستانی مداح کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” اللہ نے جنہیں ذریعہ بنایا میرے دل کا سکون مجھ تک پہنچانے کا ماشااللہ ۔شاید یہ ان کا انداز ہے مجھے بتانے کا کہ وہ مجھ سے راضی ہیں ، بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہیں۔یہ سب ممکن ہوا ہے کیونکہ اللہ ہم سب کے ساتھ ہیں“۔

</p


انہوں نے مزید کہا کہ ” میں یہ نہیں بتا سکتی کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں ۔یہ احساسات لفظوں میں بیان نہیں کیے جاسکتے۔سب سے پہلے رمضان کے مہینے میں اپنے خاندان کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی پھر مجھے یہاں پر اتنے بہترین لوگ ملے جنھوں نے مجھے خوش قسمت بنایا مجھے مذہب کے متعلق مزید معلومات دیں اور میں اللہ کے گھر سے اپنے گھر ایک بہترین تحفہ لے کر جا رہی ہوں ۔ میں نہیں جانتی کہ میں اس تحفے کے قابل ہوں کہ نہیں لیکن اتنا جانتی ہوں کہ اللہ مجھ سے راضی رہے اور مجھے ہمت اور ہدایت دے تا کہ میں سیدھے راستے پر رہوں گی انشااللہ“۔
 یاد رہے کہ اداکارہ یشمہ گل پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں پھانس اور مجھے خدا پر یقین ہے شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -