بلاول بھٹو زرداری بطور وزیرخارجہ کب حلف اٹھائیں گے؟تفصیلات سامنے آ گئیں

بلاول بھٹو زرداری بطور وزیرخارجہ کب حلف اٹھائیں گے؟تفصیلات سامنے آ گئیں
بلاول بھٹو زرداری بطور وزیرخارجہ کب حلف اٹھائیں گے؟تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری بدھ کے روز وزیرخارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق حلف کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری اس وقت کراچی میں موجود ہیں اور  بدھ کے روز وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک یا دو روز میں وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید :

قومی -