آخر کار انتظامیہ مان گئی، ٹوئٹر ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ، ڈیل کب اور کتنے میں ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

آخر کار انتظامیہ مان گئی، ٹوئٹر ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ، ڈیل کب اور کتنے ...
آخر کار انتظامیہ مان گئی، ٹوئٹر ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ، ڈیل کب اور کتنے میں ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوئٹر انتظامیہ نے کمپنی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی  کاروباری جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کی فروخت کا معاہدہ آج ہی فائنل ہونے کا امکان ہے۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق 9 اپریل کو ایلون مسک نے ٹوئٹر کے نو فیصد شیئرز خریدے اور اس کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے۔  اس کے بعد 14 اپریل کو ایلون مسک نے 54.20 ڈالر فی شیئر کے ریٹ پر 43 ارب ڈالر میں پوری کمپنی خریدنے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے اپنی اس پیشکش کو "بیسٹ اینڈ فائنل آفر" کا نام دیا تھا تاہم ٹوئٹر انتظامیہ نے ابتدائی طور پر اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ٹوئٹر کے پانچ فیصد سے زائد کے حصے دار سعودی شہزادے  ولید بن طلال نے بھی ایلون مسک کی آفر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم اب یہ ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

بلومبرگ کا کہنا ہے  ایلون مسک نے جس وقت ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کی تھی اس کے بعد انہوں نے سرمائے کاانتظام بھی مکمل کرلیا ہے۔ گزشتہ ہفتے وہ ٹوئٹر خریدنے کیلئے مطلوبہ رقم جمع کرچکے تھے تاہم ٹوئٹر انتظامیہ یہ دیکھ رہی ہے کہ ایلون مسک کے خلاف کوئی سرکاری تحقیقات تو نہیں چل رہیں۔