دلہن کے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے پر دولہا نے خودکشی کر لی

دلہن کے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے پر دولہا نے خودکشی کر لی
دلہن کے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے پر دولہا نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دلہن کے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے پر 30سالہ دولہا نے خودکشی کر لی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں پیش آیا جہاں کیناگی نگر کے علاقے کے رہائشی دولہا میدورائے موتھو کی شادی تامل ناڈو کے شہر ویلور کی رہائشی لڑکی کے ساتھ 16مارچ کو ہونے جا رہی تھی تاہم شادی سے چند دن قبل دلہن اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد موتھو تنہاءاور افسردہ رہنے لگا۔ دو روز قبل وہ گھر سے نکلا اور پھر واپس نہیں آیا۔ اس کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ اسی روز پولیس کو تھالامبر کے علاقے سے ایک لاش ملی، جس کی بعد ازاں شناخت موتھو کے نام سے ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفی نے خودکشی کی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔