لوگوں کے یو بی ایل اکاﺅنٹس سے پراسرار طور پر رقم غائب ہونے لگی

لوگوں کے یو بی ایل اکاﺅنٹس سے پراسرار طور پر رقم غائب ہونے لگی
لوگوں کے یو بی ایل اکاﺅنٹس سے پراسرار طور پر رقم غائب ہونے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے صارفین کی بڑی تعداد پراسرار طور پر اپنے اکاﺅنٹس سے رقم غائب ہونے کی شکایت کرنے لگی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ دو سے تین روز میں متعدد لوگ شکایت کر چکے ہیں کہ انہیں ان کے بینک اکاﺅنٹ کے ذریعے بل ادا کرنے یا آن لائن خریداری کی ادائیگی کرنے کے میسجز موصول ہو رہے ہیں لیکن انہوں نے نہ تو کوئی بل ادا کیا ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی خریداری کی ہوتی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ ہمارے بینک اکاﺅنٹ سے رقم کہاں جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تاحال یہ معمہ حل نہیں ہو سکا تاہم افواہ گردش میں ہے کہ یو بی ایل کا ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا ہے، جس کی مدد سے وہ اس بینک کے صارفین کے اکاﺅنٹس پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔ دوسری ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ شاید اے ٹی ایم مشینیں ہیک کرکے ہیکرز نے لوگوں کے ڈیبٹ کارڈ ہیک کر لیے ہوں ۔
ذرائع نے ’پروپاکستانی‘ کو بتایا ہے کہ یو بی ایل کا ڈیٹا چوری ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ ٹرانزیکشنز ہو رہی ہیں۔ تاہم ذرائع کے اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ یو بی ایل کے کئی صارفین نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپنے اکاﺅنٹس سے پیسے غائب ہونے کی شکایت کی ہے۔ ایک متاثرہ صارف ایمن شہاب نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”یو بی ایل روئے زمین پر سب سے زیادہ ناقابل اعتماد بینک ہے۔ میرے کارڈ کے ذریعے ’ایپل ڈاٹ کام‘ پر دو بار ادائیگی کی گئی ہے اور میں نے اپنا کارڈ زندگی میں کبھی آن لائن ادائیگی کے لیے استعمال نہیں کیا۔“

مزید :

بزنس -