نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان آگیا

 نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان آگیا
 نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی  میں گھر سے بھاگ کر ڈیرہ غازی خان میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نمرہ کاظمی کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔

نمرہ کاظمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کراچی سے 17 اپریل کو ڈیرہ غازی خان آئی تھی اور 18 اپریل کو اس نے پسند کی شادی کی۔"میں اپنی مرضی سے آئی ہوں ،  مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں بہت خوش ہوں۔"

خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نمرہ کاظمی کو اغوا کرلیا گیا ہے تاہم پولیس نے اسے پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈھونڈ لیا گیا۔ نمرہ نے  نجیب شاہ رخ نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی ہے۔