عمرکوٹ :صحافی اعجاز شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتار ی کیخلاف احتجاج ،انکوائری کمیٹی ملزموں کو بچانے کیلئے کوشاں ہے :مقررین 

عمرکوٹ :صحافی اعجاز شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتار ی کیخلاف احتجاج ،انکوائری ...
عمرکوٹ :صحافی اعجاز شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتار ی کیخلاف احتجاج ،انکوائری کمیٹی ملزموں کو بچانے کیلئے کوشاں ہے :مقررین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)سینئر صحافی، سیاسی وسماجی رہنما ایڈووکیٹ شہید سید اعجاز شاہ کے کیس میں انصاف نہ ملنے پر پریس کلب کے سامنے وکلا رہنماؤں اور سروری جماعت کی جانب سے احتجاج کیا گیا ،اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ انکوائری کمیٹی مبینہ طورپر قاتلوں کو بچانےکی کوشش کی جاری ہے ، آج پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے وکلا، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سروری جماعت کے سیدذوالفقار علی شاہ لکیاری، شبیر شاہ، نبی بخش پنھور، عبدالستار رونجھو، میاں بخش کھوسہ، ایڈووکیٹ جان محمد نوہڑی، ایڈووکیٹ اظہر آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایڈووکیٹ اورسینئر صحافی شہید سید اعجاز حسین شاہ کے بہیمانہ قتل اور قتل میں ملوث بااثر افراد کو مبینہ طورپر بچانےکی کوشش کی جاری ہے، انکوائری کمیٹی شہید کے ورثاء کو انصاف نہیں دلاسکی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ میرپورخاص پولیس مبینہ طورپر قاتلوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، وزیراعلی اور آئی جی سے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث افراد کو فل فور گرفتار کیاجائے اور قتل میں ملوث عناصر کی پشت پناہی کرنے والے افراد کےخلاف فوری ایکشن لیاجائے ،ورثاءکو انصاف دلایاجائے ،مظاہرے سے ایڈووکیٹ بھویش کمار،ایڈووکیٹ یوسف منگریو،ایڈووکیٹ جاوید کمبار نے بھی خطاب کیا،مظاہرین نے شہید اعجاز شاہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔