ملازمین کو ایک مخصوص پروجیکٹ کیلئے بھرتی کیا گیا تھا،پروجیکٹ ختم ملازمتیں ختم ہو گئیں، سپریم کورٹ، کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج

ملازمین کو ایک مخصوص پروجیکٹ کیلئے بھرتی کیا گیا تھا،پروجیکٹ ختم ملازمتیں ...
ملازمین کو ایک مخصوص پروجیکٹ کیلئے بھرتی کیا گیا تھا،پروجیکٹ ختم ملازمتیں ختم ہو گئیں، سپریم کورٹ، کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے فشریز، لائیو سٹاک میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج کردی،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاکہ ملازمین کو ایک مخصوص پروجیکٹ کیلئے بھرتی کیا گیا تھا،پروجیکٹ ختم ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں۔

 نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ میں فشریز، لائیو سٹاک میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہاکہ سندھ حکومت نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا قانون پاس کیا تھا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جس قانون کے تحت درخواستگزار مستقلی مانگ رہے  وہ کالعدم قرار دیاجا چکا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاکہ ملازمین کو ایک مخصوص پروجیکٹ کیلئے بھرتی کیا گیا تھا،پروجیکٹ ختم ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔