آئی ایم ایف رواں ماہ پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے گا

 آئی ایم ایف رواں ماہ پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے گا
 آئی ایم ایف رواں ماہ پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہو گا جس میں پاکستان کے لئے 1.1 بلین ڈالر قرض کی منظوری سے متعلق فیصلہ ہو گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے 29 اکتوبر کو پاکستان کے لئے 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی آخری قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ جون 2023 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی جبکہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کے لئے آئی ایم ایف مشن کا اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان دورے کا امکان ہے۔اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان جولائی کے اوائل تک آئی ایم ایف سے نیا پروگرام حاصل کر سکتا ہے۔پاکستان میکرو اکنامک استحکام کے لئے آئی ایم ایف سے 3 سال کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پروگرام کی تفصیل بتانے سے تاحال گریز کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کچھ روز قبل امریکا کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے آئی ایم ایف، عالمی بینک اور امریکی حکام کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کی تھی۔

مزید :

بزنس -