راولپنڈی کے کہوٹہ روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس لوٹ لی

راولپنڈی کے کہوٹہ روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس لوٹ لی
راولپنڈی کے کہوٹہ روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس لوٹ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی  (ویب ڈیسک) کہوٹہ روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس لوٹ لی، مسافر بس حویلی آزاد کشمیر سے لاہور جا رہی تھی، ڈاکوؤں نے کہوٹہ روڈ پر ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مسافر بس لوٹنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔