سی ایم سی سی اور سی ایم پاک کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ ، اتھارٹی حکام سے ملاقات

سی ایم سی سی اور سی ایم پاک کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ ، اتھارٹی حکام سے ملاقات
سی ایم سی سی اور سی ایم پاک کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ ، اتھارٹی حکام سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) چائنا موبائل کمیونی کیشنز گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی ایم سی سی) اور سی ای او چائنا موبائل پاکستان (سی ایم پاک) کے اعلیٰ سطحی وفد نے پی ٹی اے کا دورہ کیا اور اتھارٹی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے وفد کو  ٹیلی کام  شعبے کی کارکردگی سے آگاہ کیا.    ممبر فنانس (پی ٹی اے) محمد نوید اور ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ (پی ٹی اے) ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر بھی موجود تھے جنہوں نے ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اظہار خیال کیا ۔
ٹونگ ٹینگ فی، گروپ لیڈر برائے ڈسپلن انسپکشن اینڈ سپرویژن  اورہوو جنلی، سی ایم پاک کے چیئرمین اور سی ای او  نے ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی کے امکانات اور باہمی مفاد سے متعلقہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات سے دونوں فریقین کو تعاون کی راہوں اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں پیش رفت سے متعلق تبادلے کے ضمن میں ایک اہم موقع  میسر ہوا۔