تیرے بناء بھی کیا جینا، بیوی کی موت سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی

تیرے بناء بھی کیا جینا، بیوی کی موت سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی
تیرے بناء بھی کیا جینا، بیوی کی موت سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں بیوی کی موت سے دلبرداشتہ ہوکر شوہر نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ یوگیش اور مانی کماری کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی، مانی پیشے کے اعتبار سے ہسپتال کی پیرا میٹک سٹاف (نرس) تھی جبکہ یوگیش ایک ٹیچر تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مانی کماری اپنے ہسپتال ہی جارہی تھی کہ سڑک پر ایک موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اہلیہ کی موت کی خبر شوہر یوگیش کو دی گئی تو اس نے لاش کو گھر لے جانے کے بعد خود کو کمرے میں بند کرلیا، پڑوسیوں نے یوگیش کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا، کوئی جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو یوگیش کو چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔پولیس نے مزید بتایا کہ پڑوسیوں کے اطلاع دینے کے بعد پولیس نے یوگیش کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق یوگیش کے کمرے سے ایک خط بھی ملا جس میں لکھا تھا کہ "ہم ساتھ جیئیں گے اور ساتھ مریں گے"۔