ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیئے تھے: نشو بیگم

ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیئے تھے: نشو بیگم
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیئے تھے: نشو بیگم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ نشو بیگم نے بتا دیا کہ ریمبو نے صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے انہیں کیسے متاثر کیا۔نشو بیگم نے اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ کے ہمراہ ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس شو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں شروع میں ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے خلاف تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ پتہ نہیں ریمبو کی فیملی ایک ہیروئن کی بیٹی کو قبول کرے گی یا نہیں۔ میں نے ریمبو سے اپنا گھر بنانے کو کہا کیونکہ میرا خیال تھا کہ وہ میری یہ بات سن کر صاحبہ کا پیچھا چھوڑ دے گا لیکن وہ سنجیدہ تھا اس لیے بہت محنت کرکے اس نے گھر بنالیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ریمبو اور صاحبہ ایک دوسرے سے شادی کرنے کے لئے اتنے سنجیدہ تھے کہ دونوں نے وظیفے کرنے شروع کردیئے جب ان دونوں نے وظیفے کرنے شروع کیے تو یہ دیکھ کر میں نے رضامندی کا اظہار کر دیا۔

مزید :

تفریح -