طالبہ نے سکول میں ٹیچرز اور ساتھی طالبات پر حملہ کردیا

طالبہ نے سکول میں ٹیچرز اور ساتھی طالبات پر حملہ کردیا
طالبہ نے سکول میں ٹیچرز اور ساتھی طالبات پر حملہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک طالبہ نے سکول میں خنجر سے ٹیچرز اور طالبات پر حملہ کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ برطانوی علاقے امنفرڈ میں واقع امن ویلی سکول میں ہوا۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ طالبہ نے خنجر کے حملے سے دو ٹیچرز اور ایک طالبہ کو زخمی کیا۔ وہ مزید لوگوں پر حملہ آور ہوتی تاہم اسے پکڑ کر قابو کر لیا گیا۔
اس واقعے کے بعد سکول کی عمارت بند کر دی گئی، واقعے کی خبر پھیلنے پرسینکڑوں کی تعداد میں طالب علموں کے والدین سکول کے باہر جمع ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث طالبہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے میں اور کوئی شخص پولیس کو مطلوب نہیں ہے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طالبہ نے یہ خوفناک اقدام کیوں اٹھایا۔

مزید :

برطانیہ -