جرائم میں ملوث کراچی پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں، 34 معطل

جرائم میں ملوث کراچی پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں، 34 معطل
جرائم میں ملوث کراچی پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں، 34 معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پولیس نے منظم جرائم میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 34 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا جس میں 3 ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔

آئی جی سندھ کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے حکام نے 18 تھانوں کے ہیڈ محررز بھی معطل کردئے،تمام اہلکاروں کو بلیک کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام افسران واہلکار کل سے گارڈن ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کریں گے۔معطل ہونے والوں میں ایس ایچ اومدینہ کالونی، ایس ایچ او عوامی کالونی شامل ہیں۔