نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-2سے برتری حاصل کرلی ۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 174رنز ہی بنا سکی ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تونیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز بنائے جبکہ اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، ٹم روبنسن51 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ٹام بلنڈل 28 رنز بنا کر زمان خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، فوکس کروفٹ 34 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، چیپمن9 رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے،برسویل 27 رنز بناکر عباس آفریدی کا شکار بنے، کلارکسن بغیر کوئی رنز بنائے عباس آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے، سودھی اننگز کی آخری گیند پر محمد عامر کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور کپتان بابر اعظم سے پہلے آوٹ ہوئے جنہوں نے صرف 5رنز بنائے۔صائم ایوب 20،عثمان خان 16،شاداب خان 7اور افتخار احمد 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عماد وسیم 21سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم نے 3، بین سیر نے 2جبکہ جیمی نیشم اور مائیکل بریسول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بھی لاہور میں ہی 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -