لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق لوئرمال میں اسحاق سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،مانگا منڈی میں وحید سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں بابر سے1 لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں نور اسلم میں سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں کرامت سے 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا غالب مارکیٹ اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ مصری شاہ اسلام پورہ اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔