جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پریٹوریا لوڈیم میں پاکستان ہائی کمیشن اور جامعہ دارالعلوم لوڈیم کے زیر اہتمام ایک شاندار محفل نعت منعقد کرائی گئی جس میں جوہانسبرگ، پریٹوریا، لوڈیم اور گرد و نواح کے مدرسوں کے کئی بچے شامل تھے بعد از نماز عشاءشروع ہونے والی پروقار تقریب رات گئے تک جاری رہی تقریب کے مہمان خصوصی ہائی کمشنر نجم الثاقب تھے اور ان کے ساتھ ڈپٹی ہائی کمشنر امجد قاضی اور دوسرے ہائی کمیشن کے آفیسرز اور سٹاف بھی موجود تھے جامع دارالعلوم لوڈیم میں ہونے والی اس محفل نعت میں علاقہ بھر سے عورتیں بچے اور نوجوان شامل تھے اور مسجد ماشاءاللہ لوگوں سے بھری ہوئی تھی مختلف مدرسوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے محفل نعت میں حصہ لیا اور باری باری نعت رسول مقبول پڑھی اور ججز صاحبان نے ان سب میں سے فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے بچوں کے ناموں کا اعلان کیا جن میں نجم الثاقب نے اسنادی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیئے محفل نعت میں ہائی کمشنر پاکستان نجم الثاقب نے بھی نعت شریف پڑھی اور ہونے والی محفل کو گرما دیا ۔اور تقریب میں موجود ہر کوئی داد دیئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ یہ پچھلے 20سالوں میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کے تعاون سے ایسی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور جس طرح نجم الثاقب کے جنوبی افریقہ میں تعینتای کے بعد ہو رہا ہے اس سے پہلے آج تک کسی ہائی کمشنر نے نہیں سوچا تھا ان کے بعد ہائی کمشنر نجم الثاقب نے خطاب کیا اور کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو اس طرح جوش اور جذبے سے نعتیں پڑھتے ہوئے دیکھ کر دل بہت خوش ہوا۔