چلی کے ساحلی علاقے میں6.6شدت کا زلزلہ

چلی کے ساحلی علاقے میں6.6شدت کا زلزلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانتیاگو(اے پی پی) چلی کے ساحلی علاقے میں ہفتے کی سہ پہر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6تھی۔ امریکی جیولو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر والپریسو سے 50کلو میٹر شمال مشرق میں زیر زمین 32کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں دارالحکومت سانتیاگو اور متاثرہ علاقوں میں عمارتیں لرز اٹھیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
 تاہم زلزلہ کے بعد فوری طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیںہوئی۔

مزید :

عالمی منظر -