گلوکار شان کی بہن ساگریکا مکھر جی اور دو بیٹوں سمیت کنسرٹ میں پرفارمنس

گلوکار شان کی بہن ساگریکا مکھر جی اور دو بیٹوں سمیت کنسرٹ میں پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ گلوکار شان نے اپنی بہن ساگریکا مکھر جی اور دو بیٹوں سمیت کنسرٹ میں پرفارم کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ گلوکار شان نے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹ میں اپنی بہن ساگریکا مکھر جی اور دو بیٹوں سمیت لائیو لو لاف شان سے کنسرٹ میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ گلوکار شان کاکہنا ہے کہ کنسرٹ ان کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے 14 سال بعد نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹ میں کنسرٹ کیا اس لئے وہ کافی نروس تھے۔ وہ خوش ہیں کہ یہ شو کامیاب ہوا، وہ مداحوں کی پسندیدگی پر مشکور ہیں۔

مزید :

کلچر -