فلم انڈسٹری میں عیدالالضحی کے حوالے سے نئی فلموں کی تیاری سست رو ی کا شکار
لاہور (اے پی پی)پاکستان فلم انڈسٹری میں عیدالالضحی کے حوالے سے نئی فلموں کی تیاری سست روی کا شکار ہے اور مقامی سطح پر لاہور میں کسی بھی نئی اردو یا پنجابی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا جاسکا ہے۔دوسری جانب پہلے سے مکمل اور اختتامی مراحل میں داخل فلموں کی نمائش کے حوالے سے بھی صورتحال غیر تسلی بخش ہے۔عیدالالضحی کے لیے آپریشن " 021 " اور 'دختر"کی تیاریاں جاری ہیں۔
مگر حتمی اعلان تا حال نہیں کیا جارہا ۔اس طرح جن فلمسازوں اداکاروں اور ہدایت کاروں نے نئی فلمیں بنانے کے اعلانات کر رکھے ہیں وہ بھی آغاز نہیں کر رہے ہیں ۔