ڈرامہ سیریل”نگہبان“مکمل جلد نجی چینل سے آن ائیر ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر)گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بنائی جانے والی میگا ڈرامہ سیریل”نگہبان“مکمل ہوگئی ہے اور جلد ہی نجی چینل سے آن ائیر ہوگی۔اس ڈرامہ سیریل کیزیادہ تر ریکارڈنگ کوئٹہ اور ایبٹ آباد کی اوریجنل لوکیشنز پر کی گئی ہے۔ ”نگہبان“کے نمایاں فنکاروں میںعابد علی، محسن گیلانی ،حنان،اصل دین خان،سلینہ سپرا،شائستہ جبیں،زیبا بختیار،نجیبہ فیض،انعام اللہ ناصر،شاہد شیخ،ہدایت سلیم،یامین اور مختار شامل ہیں۔انعام اللہ ناصر کے تحریر کردہ اس میگا پراجیکٹ کی ڈائریکشن کے فرائض عابد علی نے انجام دیئے ہیں ۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ”نگہبان“میںاپنے کردار کے حوالے سے حنان نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل میں میرا رول روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے ۔اس رول کے مختلف شیڈز ہیں میں نے اس کردار کو نبھانے کے لئے بہت محنت کی ہے ۔اس پراجیکٹ کی خاص با ت کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے عابد علی نے ایک ایک سین پر بہت محنت کی ہے مجھے یقین ہے کہ یہ ڈرامہ ناظرین کو بہت پسند آئے گا۔اس کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے۔میں اس ڈرامہ سیریل میں اپنے کیرئیر کے ایک یادگار کردار میں نظر آﺅں گا۔