مسائل کا حل بات چیت سے نکالنے کی ضرورت ہے، شوبز حلقے

مسائل کا حل بات چیت سے نکالنے کی ضرورت ہے، شوبز حلقے
مسائل کا حل بات چیت سے نکالنے کی ضرورت ہے، شوبز حلقے
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوجلد از جلد مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے ہمارا ملک اس وقت ایسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے کیا اداکارہ صائمہ خان، ندا چوہدری، ماہ نور، آفرین ،نیلو ،پروڈیوسر علی رضااداکار امانت چن،ظفری خان نے کہا کہ ملک کے جو اس وقت حالات ہیں اس موقع پر ہم سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ملک میں امن و امان کی جو صورتحال ہے اس کے پیش نظر ہمیں اس وقت ایسے دھرنوں کی ضرورت نہیں ہے مسائل کا حل بات چیت سے نکالنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ سیاسی صورتحال جلد ٹھیک ہوجائے گی کیونکہ اس طرح عوام میں جو بے چینی پائی جاتی ہے اس کا خاتمہ بھی جلد از جلد ہونا چاہئیے ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -