دوسری فلم پہلی جیسی اہم ہے،ٹائیگر شروف
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ ان کیلئے دوسری فلم پہلی فلم جیسی اہم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جیسی ان کی پہلی فلم ”ہیرو پینٹی“ ان کیلئے اہم تھی دوسری فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا بھی ان کیلئے اہمیت کی حامل ہے وہ فلم میں اپنے کردار پر محنت کریں گے تاکہ خود کو کردار میں ڈھال سکیں اورمداحوں کو پہلی فلم کی طرح محظوظ کرسکیں۔ فلم کی ہدایات ساجد نادیہ والا اور پروڈیوسر کے فرائض صابر خان سرانجام دے رہے ہیں جنہوں نے فلم ہیرو پینٹی بھی بنائی تھی، فلم پر کام کا جلد ہی ہی آغاز ہو جائےگا۔