پروازیں غصہ میں مبتلا کرتی ہیں، ایو شمان کھرانہ
ممبئی( نیٹ نیوز) اداکار ایو شمان کھرانہ نے کہا ہے کہ پروازیں انہیں غصہ میں مبتلا کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں فلم ”ہوائی زادے“ کی عکسبندی کے سلسلے میں امریکہ جانا ہے وہ ابھی لندن پہنچ گئے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ انہیں لمبی پروازوں سے اکتاہٹ ہوتی ہے، یہ انہیں غصہ دلاتی ہیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کا سفر جلد طے ہوجائے اورفلم کی عکسبندی خیر خیریت سے ہو جائے۔ یہ خوبصورت فلم ہے، یہ میرے دل کے بے حد قریب ہے، فلم جلد ہی مکمل کی جائےگی۔