ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے،قیصر ثناءاللہ خان

ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے،قیصر ثناءاللہ خان
ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے،قیصر ثناءاللہ خان
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)تماثیل تھیٹر کے روح رواں پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے ہیں میں نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کبھی کروں گا۔اس سپل میں جاری سٹیج ڈرامہ”گلی میں چاند نکلا “نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ڈرامہ کی کامیابی کی بنیادی وجہ بہترین کامیڈی اور شاندار رقص ہیں شاہد خان،چاند برال،سردار کمال اور دیگر فنکاروں نے پبلک کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ماہ نور،نیلو اور دیگر پرفارمرز کی ڈانس پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ماہ نور کی پرفارمنس کے دوران منچلے نوجوان بھنڑا ڈالنا شروع کردیتے ہیں۔قیصر ثناءاللہ نے بتایا کہ میرے ساتھی پروڈیوسر سراج خان کا کہنا ہے کہ ہم لاہور میں سٹیج ڈراموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تماثیل تھیٹر میں فحاشی سے پاک صاف ستھرے ڈرامے پیش کریں گے اب تک ہم اپنی اس کوشش میں کامیاب ہیں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے تھیٹر میں فیملیز کی بہت بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے آ رہی ہے۔

مزید :

کلچر -