یوتھ اولمپک گیمز، ایتھلیٹس میں دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے جاری

یوتھ اولمپک گیمز، ایتھلیٹس میں دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ( نیٹ نیوز) یوتھ اولمپک گیمزمیں ایتھلیٹس کے درمیان دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے جاری ہیں۔ برازیل کے سنتانا نے تیراکی کے سومیٹرایونٹ میں ریکارڈ وقت کیساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔چین کے شہر بیجنگ میں جاری یوتھ اولمپکس کے چھٹے برازیل کے اٹھارہ سالہ تیراک پاولودی سنتانا نے سومیٹرفری اسٹائل سوئمنگ ایونٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل سینے پرسجایا۔ خواتین کا سومیٹربٹرفلائی ایونٹ ہنگری کی لی لیانا کے نام رہا۔یوکرین کی اناستاسیا نے دوسومیٹربریسٹ اسٹروک میں طلائی تمغہ جیتا۔ امریکہ کی ہانا مورنے خواتین کے چارسومیٹرفری اسٹائل ایونٹ میں کامیابی کے جھنڈ ے گاڑے۔چین نے چارضرب سومیٹرمیڈلے میں گولڈ میڈل جیت کرسوئمنگ کے میڈلزٹیبل پرپہلی پوزیشن حاصل کی۔مینزروڈ ریس سائیکلنگ ٹیم ایونٹ کولمبیا کے نام رہا۔ خواتین ایونٹ اٹلی کی ٹیم نے جیتا۔ویٹ لفٹنگ کی پچیاسی کلوگرام کٹیگری کا گولڈ میڈل روس کے کیتھاگ نے جیتا جبکہ ویمنزکی تریسٹھ کلوگرام کٹیگری میں تھائی ویٹ لفٹرفاتح رہیں۔