ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا
سینٹ کٹس( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج وارنر پارک، سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹ جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 177 رنز سے کامیابی حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔